October 14, 2026

بیو رو چیف و ہا ڑ ی ​میلسی: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایکو مشین خراب، مریض دُھکے کھانے پر

Screenshot_2026-08-02_153803.604

بیو رو چیف و ہا ڑ ی ​میلسی: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایکو مشین خراب، مریض دُھکے کھانے پر مجبور​مشین عرصہ دراز سے خراب، سینکڑوں مریض تشخیص کی سہولت سے محروم، نجی مراکذ کا رخ کرنا پڑتا ہےغریب اور متوسط طبقہ نجی ہسپتالوں کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، مالی پریشانی کا سامنا، مشین کو فعال کیا جائے: شہری
​میلسی (جنرل رپورٹر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں دل کے مریضوں کے لیے نصب ایکو مشین عرصہ دراز سے خراب ہونے کے باعث سینکڑوں مریض بروقت تشخیص کی سہولت سے محروم ہیں۔ ہسپتال میں روزانہ آنے والے مریضوں کو ایکو ٹیسٹ کے لیے نجی مراکز کا رخ کرنا پڑتا ہے، جہاں مہنگے ٹیسٹ ان کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ مریضوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ مشین کا طویل عرصے سے غیر فعال رہنا متعلقہ حکام کی غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ نجی ہسپتالوں کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، اس لیے انہیں شدید ذہنی اور مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کی ایکو مشین کو فوری طور پر مرمت یا تبدیل کر کے فعال کیا جائے تاکہ مہنگے ٹیسٹوں سے نجات مل سکے۔