قصور
شدید حبس، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی رات عذاب بنا دی
تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ رات موسم کی شدید حبس اور گرمی نے شہریوں کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا
رات بھر ہوا مکمل طور پر بند رہی جس کے باعث گھٹن اور حبس کی شدت برقرار رہی۔ اس صورتحال میں شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری اندھیرے و گرمی میں رہنے پر مجبور رہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ اور غیر اعلانیہ بندش کے باعث انہیں پوری رات جاگ کر انتہائی تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑا
گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں رہنا بھی دشوار ہو گیا جبکہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
شہریوں نے متعلقہ حکام اور واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور غیر اعلانیہ بندشوں کا خاتمہ کیا جائے
ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ گزشتہ کافی عرصے سے مسلسل جاری ہے مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے
شہریوں نے اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو شدید گرمی اور حبس میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات