ڈاکٹر محمد علی صاحب (MBBS) — طب کے شعبے کا ایک باوقار اور قابلِ احترام نام 🌹
کسی بھی معاشرے کی اصل پہچان وہ شخصیات ہوتی ہیں جو اپنے کردار، اخلاص اور خدمتِ خلق کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں دائمی مقام حاصل کر لیتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی صاحب بھی شورکوٹ شہر کی انہی باوقار شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو محض ایک ملازمت نہیں بلکہ انسانیت کی بے لوث خدمت کا ذریعہ بنایا۔
سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا جذبۂ خدمت اسی آب و تاب کے ساتھ قائم ہے۔ آج بھی ان کے کلینک میں آنے والا ہر مریض ان کی توجہ، شفقت اور خلوص کا عملی مظہر دیکھتا ہے۔ ابتدائی طبی معائنے کے باوجود ڈاکٹر صاحب ہر مریض کا ازسرِ نو خود تفصیلی معائنہ کرتے ہیں، اس کی کیفیت کو پوری توجہ سے سنتے ہیں اور انتہائی ذمہ داری کے ساتھ علاج تجویز کرتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد علی صاحب کی شخصیت صرف ایک معالج تک محدود نہیں بلکہ وہ بہترین رہنما، حوصلہ افزا مشیر اور اعلیٰ اخلاق کے مالک بھی ہیں۔ ان کی پُرخلوص گفتگو، مثبت طرزِ فکر اور امید افزا اندازِ بیان بہت سے مریضوں کے لیے علاج کا ایک اہم حصہ بن جاتا ہے۔
سادگی، دیانت، شرافت، خوش اخلاقی، دینی وابستگی اور پنج وقتہ نماز کی پابندی ان کے کردار کو مزید وقار عطا کرتی ہے۔ یہی وہ اوصاف ہیں جنہوں نے انہیں اہلِ شورکوٹ کے دلوں میں عزت، اعتماد اور محبت کی ایک منفرد پہچان بخشی ہے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محمد علی صاحب کو صحتِ کاملہ، عافیت، عزت و وقار اور درازیٔ عمر عطا فرمائے، اور ان کی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔ 🌹
ڈاکٹر محمد علی صاحب (MBBS) — طب کے شعبے کا ایک باوقار اور قابلِ احترام نام
*اوکاڑہ / ملزم گرفتار* *اوکاڑہ ۔ اے ڈویژن کے علاقہ فیض آباد میں کم عمر بچی پر تشدد کا واقعہ*
بیو رو چیف و ہا ڑ ی انجینیئر محمد احمد حافظ محمد حماد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد رانا عرفان
*ٹائٹل : بیدار ھونے تک* *عنوان: حقیقت عوام سے پوشیدہ رکھی جاتی ھے* *کالمکار : جاوید صدیقی*
خیموں کا دارالحکومت: قیامِ پاکستان اور کراچی میں ریاستی ڈھانچے کی تعمیرِ نو