8

*ملک بھر کے لاکھوں پنشنرز کو بجٹ میں اضافہ شدہ ادائیگی نہ ہوسکی*

*ملک بھر کے لاکھوں پنشنرز کو بجٹ میں اضافہ شدہ ادائیگی نہ ہوسکی*

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 27-2026 میں پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کے باضابطہ اعلان کے باوجود یکم اگست کو ملک بھر کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین کو اضافہ شدہ رقم نہیں مل سکے گی اور انہیں معمول کے مطابق پرانی شرح پر ہی پنشن ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تاخیر کی بنیادی وجہ پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن ادائیگی سے محض دو روز قبل29 جو لائی کو جاری ہونا ہے۔

محدود وقت کے باعث بینکوں کیلئے نئی شرح کے مطابق ادائیگیوں کا ڈیٹا بروقت اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ تاہم ستمبر میں پنشنرز کو اضافہ شدہ پنشن بقایا جات سمیت ادا کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں