4

ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ایوان صحافت پریس کلب مکلی شدید گرمی اور بوسیدہ بجلی کے تاروں کے باعث

ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ایوان صحافت پریس کلب مکلی
شدید گرمی اور بوسیدہ بجلی کے تاروں کے باعث ٹھٹھہ و مکلی میں درجنوں ٹرانسفارمر پھٹ گئے، کئی علاقے بجلی سے محروم، دو خواتین سمیت آٹھ افراد بے ہوش
ضلع ٹھٹھہ گزشتہ دو روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید گرمی کے اثرات سے دو خواتین حنا گل زرین اور آمین سمیت حاجی خادم، اویس، عزیر سومرو، محمد حسن اور تاج محمد عباسی سمیت مجموعی طور پر آٹھ افراد بے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
دوسری جانب شدید گرمی اور بجلی کے نظام میں نصب تقریباً چالیس سال پرانے بوسیدہ تاروں کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹھٹھہ اور مکلی کے مختلف علاقوں میں درجنوں بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔
متاثرہ علاقوں میں مکلی ہاشم آباد کالونی، حیدری چوک، ناریجو گوٹھ، مکلی سوسائٹی، شہر ٹھٹھہ اور دیگر علاقے شامل ہیں، جہاں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خراب ٹرانسفارمر فوری تبدیل کیے جائیں، بوسیدہ بجلی کے تاروں کی جگہ نئے تار نصب کیے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ عوام کو شدید گرمی میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں