ٹھٹہ (رپورٹ )دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان، سیکیورٹی اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحق کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر امن و امان، فول پروف سیکیورٹی اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار، پولیس، رینجرز، محکمہ صحت، حیسکو، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ریسکیو 1122، ایمبولینس سروسز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹیوں، پی پی ایچ آئی سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ شیعہ اور سنی علما، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر منعقد ہونے والی مجالس اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے پرامن انعقاد، فول پروف سیکیورٹی، ٹریفک کی روانی، صفائی ستھرائی، بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی، اسٹریٹ لائٹس، طبی امداد، ایمبولینس سروسز، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات اور متعلقہ اداروں کے باہمی رابطوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحق نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر اپنی ذمہ داریاں مکمل احساسِ ذمہ داری، باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ انجام دیں تاکہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور تمام مذہبی اجتماعات اور جلوس پُرامن، محفوظ اور منظم انداز میں اختتام پذیر ہوں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے مقررہ راستوں پر صفائی، روشنی، پانی کی فراہمی، طبی سہولیات اور ٹریفک کی مؤثر نگرانی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ سیکیورٹی ادارے حساس مقامات پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا مؤثر انداز میں تدارک کیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے تمام مکاتبِ فکر کے علما سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، اتفاق، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ضلع ٹھٹھہ میں امن و امان کی فضا برقرار رہے اور حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت، احترام اور پُرامن ماحول میں منایا جا سکے۔
شاید اس دن DPO آفس میں کچھ ایسا ہونے والا تھا، جس کی شاید خود ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی توقع نہیں تھی۔
پی پی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں تاہم ابھی موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں۔خواجہ آصف
محسن نقوی نے جو تجویزدی ہے یہ گھسی پٹی ہے، سندھ کےلوگ قبول نہیں کریں گے۔مراد علی شاہ
سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔رانا سکندر حیات
وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی ف سے رابطے