*مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باوجود پاکستان کو قطر سے ایل این جی کا نیا کارگو مل گیا*
*مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باوجود پاکستان کو قطر سے ایل این جی کا نیا کارگو مل گیا*
اسلام آباد: پاکستان کو قطر سے ایل این جی کا نیا کارگو مل گیا جس سے توانائی تحفظ کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان کی توانائی کی سلامتی کے لیے ایک بڑے ریلیف کے طور پر ملک نے قطر انرجی سے ایک اور طویل مدتی ایل این جی کارگو حاصل کر لیا ہے، جس کا جہاز آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کرتے ہوئے 31 جولائی کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے والا ہے، جو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔