*براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، دیگر 6 ارکان کی تلاش جاری*
*براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، دیگر 6 ارکان کی تلاش جاری*
گلگت: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتا ہونے والی 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم کے 4 ارکان کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ باقی 6 کوہ پیماؤں کی تلاش تیزی سے جاری ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع 8 ہزار 47 میٹر بلند دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں نیپال کے معروف کوہ نِرمل پُرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا ہوئے۔
پاکستان کے پہاڑی سلسلے قراقرم کی براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے کےبعد بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم کے ارکان کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے، سرچ اینڈ ریسکیومشن کی قیادت معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کررہے ہیں۔