14

*کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق*

*کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق*

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد پھنسے 42 افراد میں سے 32 کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں دھماکے کے باعث متعدد کان کن پھنس گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے، ابتدائی طور پر کان سے 18 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، جبکہ اب مزید 16کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

دوسری طرف چیف مائینز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ کوئلہ کان سے اب تک 32 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، کان بیٹھنے کے باعث وہاں کام کرنے والے 34 کان کن پھنس گئے تھے، دھماکے کے بعد کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں