August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔ آؤ بزرگوں کی محتاجی دور کریں مہم کامیابی سے

IMG-20260731-WA0102
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔
آؤ بزرگوں کی محتاجی دور کریں مہم کامیابی سے جاری ھے۔المصطفی فاؤنڈیشن اور قائد اعظم ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ملک پور میں قائد اعظم پارک میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیآ ۔جس میں ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے وائس چیرمین ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر اور انکی ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور منتخب سفید موتیا کے مریضوں کے آپریشن کیے۔اس موقع پر میزبان محمد یاسر نے کیمپ کے بہترین انتظامات کیے تھے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔اور قائد اعظم ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیرپرسن میڈم تسنیم چوھدری۔میڈم حاجراں۔محمد کامران۔ڈاکٹر سجاد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر نے کہا کہ المصطفی فاؤنڈیشن کے ساتھ سالوں سے تعلق ھے۔اور غریب آبادیوں میں المصطفی رضکار کیمپس کا انتظام کرتے ھیں۔دیگر این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کرنے کا جزبہ اور حوصلہ المصطفی فاؤنڈیشن کے رضکاروں میں ھے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0