4

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ہینڈل فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سرگودھا کے باہمی اشتراک سے گلوبل

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ہینڈل فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سرگودھا کے باہمی اشتراک سے گلوبل ڈویلپمنٹ نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام “موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور تدارک” کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔
سیمینار کی صدارت رانا فیض اللہ ہرگن ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی سہیل پرویز الپا، سیکرٹری جم خانہ کلب، تھے۔ مہمانانِ اعزاز میں وارث ندیم وڑائچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور یاسر عزیز قریشی، پرنسپل KIPS کالج، شامل تھے۔
تقریب سے اسلم جان یوسفزئی، عبدالقیوم سلہری، ڈاکٹر ثمینہ گل اور ساحل فیاض (پراجیکٹ کوآرڈینیٹر) نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض پروفیسر عاصم شریف نے انجام دیے، جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ آسیہ مقبول نے پیش کی۔ میزبانی کے فرائض ملک آفتاب احمد اعوان، چیئرمین ہینڈل فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سرگودھا، اور مہر محمد بخش، چیف ایگزیکٹو گلوبل ڈویلپمنٹ نیٹ ورک پاکستان، نے انجام دیے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی آج پوری دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو اس کے منفی اثرات سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، بے ترتیب بارشیں، سیلاب، خشک سالی، فضائی آلودگی اور پانی کی قلت جیسے مسائل انسانی زندگی، زراعت اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، زیادہ سے زیادہ شجرکاری، پانی اور توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال، پلاسٹک کے کم استعمال اور نوجوان نسل میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت، تعلیمی اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی اور ہر شہری کو اس قومی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
صدرِ تقریب رانا فیض اللہ ہرگن ایڈووکیٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی شعور، مضبوط قانون سازی اور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ مہمانِ خصوصی سہیل پرویز الپا نے ہینڈل فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سرگودھا اور گلوبل ڈویلپمنٹ نیٹ ورک پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سیمینار عوام میں ماحول دوستی کا شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ملک آفتاب احمد اعوان اور مہر محمد بخش نے تمام مہمانوں، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی مہم آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں