خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ اعوان پورہ، خوشاب سٹی میں ایک ذہنی معذور شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے، جس کی ظاہری حالت نہایت ابتر اور تشویشناک ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کئی روز سے بھوکا ہے، ذہنی طور پر معذور ہے اور اپنی شناخت یا رہائش کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
ریسکیو 1122 کے فرض شناس اور انسان دوست اہلکاروں نے فوری طور پر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، اسے کھانا کھلایا اور اس کی حالت بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا۔ مزید برآں، متاثرہ شخص کے سر اور داڑھی میں شدید گندگی، کیڑے اور مکوڑوں کی موجودگی کے باعث اسے نہلایا گیا، جبکہ حجام کی مدد سے اس کے سر اور داڑھی کے بال صاف کروائے گئے تاکہ انفیکشن اور دیگر طبی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تمام ضروری طبی و انسانی امداد فراہم کرنے کے بعد متاثرہ شخص کو مزید علاج معالجے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 ایک بار پھر اس عزم کا مظاہرہ کرتی ہے کہ اس کا مشن صرف حادثات میں جانیں بچانا ہی نہیں بلکہ ہر ضرورت مند، بے سہارا اور لاوارث انسان تک بروقت پہنچ کر انسانیت کی خدمت کرنا بھی ہے۔ ریسکیو اہلکار ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں پیشہ ورانہ مہارت، جذبہ خدمت اور انسان دوستی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے معاشرے کے لیے امید کی ایک روشن کرن ثابت ہو رہے ہیں۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ہینڈل فاؤنڈیشن رجسٹرڈ سرگودھا کے باہمی اشتراک سے گلوبل
خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی
قصور تھانہ صدر کے علاقہ کالی پل کے قریب مسلح ڈاکو کی دکانوں اور شہریوں پر لوٹ مار
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیر سپیشلائز ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی