October 28, 2026

جیکب آباد آل پارٹیز کمیٹی کی جانب سے جمس ہسپتال اور سول ہسپتال میں کرپشن اور ادویات کی کمی اور سہولیات مہیا نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دھرنہ ڈی سی ہاؤس کے آگے دیا گیا جس کے باعث دو گھنٹے ٹریفک معطل ہو گئی-

20241002_083323

جیکب آباد
آل پارٹیز کمیٹی کی جانب سے جمس ہسپتال اور سول ہسپتال میں کرپشن اور ادویات کی کمی اور سہولیات مہیا نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دھرنہ ڈی سی ہاؤس کے آگے دیا گیا جس کے باعث دو گھنٹے ٹریفک معطل ہو گئی-

مظاہرہ اے پی سی چیئرمین محمد شعبان ابڑو ، محمد حسن ٹالانی ۔ راحیل احمد منگی فداحسین لکھن۔ شاہد جوادی۔ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں شریک جے یو آئی رہنما قاری رضوان اللہ چاچر، اے پی سی رہنما شاہد ابڑو۔ ایکشن کمیٹی کے عید محمد ڈومکی ۔ جے یو پی نورانی رفیق فخری۔ جیکب آباد عوامی تحریک راجہ خان میرانی۔ ایس ٹی پی کے صاحب خان چانڈیو ، ایس یو پی کے فرحان لغاری ، چانڈیو اتحاد کے نزاکت علی چانڈیو ،اور دیگر دوستوں نے بھرپور شرکت کی
ریلی شہید اللہ بخش پارک سے نکلی جس میں موجود کارکنان کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جہاں مظاہرین نے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا جمس اور سِول ہسپتال تباہی کے کنارے پر پہنچ گئے ہیں جمس میں ایمرجنسی وارڈ ایکسرے اور لیباٹری وغیرہ بند کی گئے ہیں اسٹاف روم کے میل فیمیل نرسز سے لیکر اوپر تک بیتحاشا کرپشن کی جارہی ہے ایک پناڈال ٹیبلٹ کے لیئے بھی پرائیویٹ میڈیکل پر بھیجا جارہا ہے ہمارا مطالبہ ہے نا اہل جمس ڈائریکٹر کو بدل کر ایک ایمندار آفیسر مقرر کیا جائے اور باہر کے میڈیکل بند کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ورنہ دوسری صورت میں احتجاجی دائرہ بڑھایا جائے گا-