9

سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس کو حادثہ، 22 افراد زخمی۔

سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس کو حادثہ، 22 افراد زخمی۔

چکدرہ میں حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ترجمان موٹروے پولیس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کو یہ حادثہ سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب پیش آیا۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ چکدرہ بس حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے طبی امداد فراہم کی۔اس کے علاوہ کچھ زخمی علاج کے لیے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے گئے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکدرہ میں حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں