خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام تقسیم سرٹیفکیٹ کی تقریب جوہرآباد میں منقعد میں ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کاقومی ترانہ بھی پڑھا گیا ۔اے ڈی سی آرخوشاب خُرم حمید نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب طارق محمود،اے سی قائدآباد حسیب الرحمان ،اے سی نور پور شازیہ رحمان ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے جانشین ملک سعد بشیر اعوان،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینیئر گل اصغر بگھورکے کوآرڈینیٹر انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور،ایم پی اے خوشاب ملک محمد آصف بھاء کے کوآرڈینیٹر ملک رضوان بھاء ایڈووکیٹ،سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی،سابق ایم پی ملک کرم الٰہی بندیال،ایم۔پی اے پی پی83 سردار ظفر خان بلوچ کے کوآرڈینیٹر پیر سید مصیب رضا شاہ اورریونیو افسران کے علاوہ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت تحصیل خوشاب ،قائدآباد،نور پورتھل کےقرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیب افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت کامیاب خوش نصیب افراد کو5 ایکڑ زرعی زمین فی ایکڑ100روپے سالانہ 10 سال کے لیے لیز پر دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام وزیر اعلی ا پنجاب کا بہترین اقدام ہے اس پروگرام کا مقصددیہی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے آج کی اس پُروقار تقریب جس میں تحصیل خوشاب 6 کامیاب افراد،تحصیل قائدآباد 35 افراد،تحصیل نورپورتھل 350 خوش نصیبوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے کامیاب خوش نصیبوں کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین نے خوش نصیب افراد میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔