August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی “ایس ایس پی عمرکوٹ کی خصوصی ہدایات پر ضلع

IMG-20260729-WA0207
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
“ایس ایس پی عمرکوٹ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات، گٹکا ماوہ اور غیر قانونی شراب کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس نے مختلف تھانوں میں کارروائیاں کر کے کئی ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اشیاء برآمد کر لی ہیں۔
ایس ایس پی عمرکوٹ کا کہنا ہے کہ اس ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔”

تفصیلات کے مطابق
*
“ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع پولیس نے منشیات اور غیر قانونی اشیاء کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔”

عمرکوٹ سٹی:*
“پولیس اسٹیشن عمرکوٹ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بھگوان داس ولد پربھو جیٹو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 04 وہسکی پِنٹ اور 16 پوہا ووڈکا برآمد کر کے مقدمہ نمبر 205/2026 دفعہ 3/4 PEHO کے تحت درج کر لیا گیا۔”

*ڈھورونارو:*
“اسی طرح پولیس اسٹیشن ڈھورونارو نے ملزم شاہنواز ولد نور خان ماچی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آداب پوری برآمد کی۔ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوہ ایکٹ 2019 کی دفعات 4، 5 اور 8 کے تحت مقدمہ نمبر 35/2026 درج کیا گیا۔”

تعلقہ عمرکوٹ:*
“پولیس اسٹیشن تعلقہ عمرکوٹ نے دو ملزمان ستار ولد عارب بھیل اور کندن ولد ستار بھیل کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 30 لیٹر دیسی شراب اور 300 روپے نقدی برآمد ہوئی۔ مقدمہ نمبر 35/2026 دفعہ 3/4 PEHO کے تحت درج کر دیا گیا۔”
“ایس ایس پی عمرکوٹ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ منشیات، گٹکا ماوہ، دیسی شراب اور دیگر غیر قانونی اشیاء کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔”

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0