رات کو پمز نرسری کی یہی ویڈیو شئیر کی ، اکثر لوگ سمجھ رہے تھے ، یہ وہ لڑکی ہے جس نے اپنے بھتیجے
رات کو پمز نرسری کی یہی ویڈیو شئیر کی ، اکثر لوگ سمجھ رہے تھے ، یہ وہ لڑکی ہے جس نے اپنے بھتیجے کی جان بچائی ، جبکہ یہ کرسچن نرس رضیہ نورین ہے ، ویڈیو میں دیکھیں تو بھڑکتی آگ سے سب سے پہلے بچہ اس نرس نے اٹھایا اور باہر نکل گئی۔ جیسے ہی یہ باہر نکلی ، دوسری نرس نے دروازہ کھولا اور بچے کی پھپھو اندر داخل ہوئی اور اس نے اپنا بھتیجا اٹھایا اور جب وہ باہر بھاگی تو دھماکے سے دھواں پھیل گیا۔ دو بہادر خواتین نے وہاں سے 2 بچے نکالے ، ایک کا بچے سے خون کا رشتہ تھا اور ایک کا انسانیت کا ۔۔۔ سب سے پہلے بچے کی خاطر آگ میں کودنے والی یہ نرس رضیہ نورین ہی ہے۔ ۔ اور فرائض کی درست انجام دہی میں حکومت نے نرس کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ورنہ یہ بھی باقی دو نرسوں کی طرح اپنی جان بچا کر وہاں سے نکل سکتی تھی۔ کچھ مہربان روحیں اگر دنیا میں باقی ہیں تو ہمیں ان کو کریڈٹ دینا چاہیے ۔ ان مہربان روحوں میں ایک رضیہ نورین بھی ہے ۔ 🤍🩷
❤️