خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ملک معاشی استحکام، ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ وہ پی ایم ایل این جوہرآبادآفس میں مختلف عوامی وفود سے خصوصی گفتگوکررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے، بنیادی سہولیات کی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹریکچر، زراعت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور مختلف فلاحی منصوبوں کے ذریعے عام شہریوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر غوث محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں اختیار کی گئی ہیں، جن کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے نہ صرف عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا بلکہ پاکستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی نئی منزلیں بھی طے کرے گا۔ سابق سینیٹر نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کرتے ہوئے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔