11

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلبہ نے کرائم

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلبہ نے کرائم انویسٹی گیشن، مجرمانہ ریکارڈ کی دیکھ بھال اور جدید اندازِ تفتیش کے عملی پہلوؤں کو سمجھنے کے لیے کریمنل امیج گیلری کا مطالعاتی وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا، عمران عباس چدھڑ نے طلبہ کو کریمنل امیج گیلری کے نظام، ڈیٹا بیس کی ترتیب اور مجرمان کی نشان دہی کے جدید و سائنسی طریقوں سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔ پولیسنگ اور تفتیش میں روایتی طریقوں کے بجائے اب جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسی شواہد پر اکٹھا کیا جا رہا ہے۔کریمنل امیج گیلری کے ذریعے خطرناک اور اشتہاری مجرموں، سابقہ ریکارڈ ہولڈرز اور گینگسٹرز کا مکمل ڈیٹا بیس اور بصری ریکارڈ کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ جدید گیلری کرائم سین سے ملنے والے ثبوتوں اور عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کی جلد از جلد شنا خت اور گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں