ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، صفائی، سیوریج اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے واسا کی ٹیموں اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اردو روڈ، قاسم روڈ، فوارہ چوک، کامرس کالج چوک، مدنی کالونی، مدنی کالونی گراؤنڈ، گرین بس اسٹینڈ، اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، سیوریج سسٹم، نکاسی آب، جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے واسا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف اور بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو صاف ستھرا ماحول، بہترین شہری سہولیات اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے، صفائی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے اور نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلبہ نے کرائم
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کے ایف ایم 101 کے معروف پروگرام “شاہین
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ضلع خوشاب، پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، صفائی، سیوریج اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ