October 26, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ضلع خوشاب، پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے

IMG-20260729-WA0141

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ضلع خوشاب، پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا کر ماحول کے تحفظ، سرسبز پاکستان اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا قیمتی تحفہ ہیں جو نہ صرف ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور خوشگوار مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔ انہوں نے شہریوں، بالخصوص طلبہ و طالبات، پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کو اپنی قومی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھیں۔