6

سکھر(بیورورپورٹ. بیورو چیف سید نصیر حسین۔ زیدی)سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر

سکھر(بیورورپورٹ. بیورو چیف سید نصیر حسین۔ زیدی)سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سکھر میڈم سارہ فراز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سول ڈیفنس کی عوامی خدمت، فائر سیفٹی، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، کمیونٹی آگاہی اور مستقبل کے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میڈم سارہ فراز نے کہا کہ سول ڈیفنس عوامی خدمت اور انسانیت کی خدمت کا ایک بہترین ادارہ ہے، جس نے ہمیشہ فائر سیفٹی، قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبۂ خدمت سے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس سکھر نے ہر مشکل گھڑی میں مثالی کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے اس موقع پر بتایا کہ سول ڈیفنس سکھر، ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر نادر شھزاد خان کے “محفوظ سکھر، مضبوط پاکستان” کے ویژن کے تحت شب و روز عوام کی جان و مال کے تحفظ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، فائر سیفٹی کے فروغ، ریسکیو آگاہی اور رضاکارانہ خدمات کے میدان میں سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کا ہر وارڈن خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلع بھر میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد اور عوامی آگاہی مہم جلد شروع کی جائے گی تاکہ شہریوں، تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز اور دیگر مقامات پر آگ سے بچاؤ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر آفس کے محمد صدیق سومرو، جبکہ سول ڈیفنس سکھر کی جانب سے محمد آصف شیخ، لالا عمران میرانی، لالا ریحان پٹھان، شہاب حسین اور محمود الحسن بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں