9

ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کی ہدایت پر تھانہ جات میں محرران کی تعیناتی کے لیے ملازمین کا قابلیتی ٹیسٹ

ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کی ہدایت پر تھانہ جات میں محرران کی تعیناتی کے لیے ملازمین کا قابلیتی ٹیسٹ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر پولیس لائنز بہاولنگر میں تھانہ جات کے محرران کی تعیناتی کے لیے پولیس ملازمین کا ایک تحریری اور قابلیتی ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔ اس ٹیسٹ کا بنیادی مقصد میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ۔ میرٹ کے مطابق بہترین افسران کا انتخاب کرنا اور ملازمین کی آئی ٹی مہارت، پولیس رولز، اور دفتری امور کا جائزہ لینا ہے۔ قابل افسران کی تعیناتی سے تھانہ کلچر میں تبدیلی اور عوامی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا کہنا تھا کہ تھانے میں محرر کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تھانہ جات کے دفتری نظام کو جدید اور کرپشن سے پاک بنانے کے لیے صرف قابل، ایماندار اور کمپیوٹر کے علم سے واقف ملازمین کو ہی محرر تعینات کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے مسائل کا بروقت اور میرٹ پر ازالہ ہو سکے۔

ترجمان پولیس بہاولنگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں