خواتین کو ان کی زندگی کے بنیادی فیصلوں کا اختیار دینا ہے۔یمنہ اشفاق راجہ
کوئی بھی معاشرہ عورت کے بغیر نا مکمل ہے۔پریذیڈنٹ سٹڈی سرکل اسلام آباد کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی صدر سٹڈی سرکل اسلام آباد یمنہ اشفاق راجہ نے کہا کہ خواتین کو ان کی زندگی کے بنیادی فیصلوں کا اختیار دینا از حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ عورت کے بغیر نا مکمل ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی سیاسی و سماجی حیثیت تسلیم کئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، لیکن بدقسمتی سے جنوبی ایشیا میں ابھی تک خواتین کو وہ اختیار نہیں مل سکا، جو اسے ملنا چاہیے۔ اسے برابری کی بنیاد پر تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے، نہ صحت کی سہولتیں۔ بیشتر ملازمتوں کے دروازے صنفی بنیاد پر ابھی تک بند ہے جو قابل افسوس ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی صدر سٹڈی سرکل اسلام آباد یمنہ اشفاق راجہ نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ خواتین کی ترقی پورے جنوبی ایشیا کا اجتماعی مسئلہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک خواتین کے پاس وسائل تک رسائی، ان کی ملکیت اور انہیں استعمال کرنے کے مساوی حقوق ہوتے ہیں تو وہ اپنی بہبود و تعلیم بہتر بنا کر، کاروبار شروع کرکے یا اپنی آمدنی کے ذریعے اپنے لیے بہتر معاشرے تعمیر کرکے خود پر سرمایہ کاری کر سکتی ہے۔









