نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) 14 اگست پر ھالا میں یوم آزادی کی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مغل ویلفئیر اتحاد کے مرکزی رہنماوں کا دورہ تفصیلات کے مطابق مغل ویلفئیر اتحاد پاکستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر حاجی محمد یامین مغل ۔مرکزی جنرل سیکرٹری اقبال مغل اور صوبائی سینئر نائب صدر محمد اقبال مغل نے 14اگست کو ھالا میں ہونیوالی یوم پاکستان ریلی اور تنظیمی تربیتی نشست کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ھالا یونٹ کا دورہ کیا اس موقع پر مغل ویلفئیر اتحاد پاکستان کے ھالا یونٹ کے تمام ذمے داران اور برادری معززین حاجی محمد علی مغلی، احمد علی مغل نصیر احمد مغل ،محمد آصف مغل، حامد علی مغل، حاجی محمد ادریس مغل، حاجی مختیار احمد مغل، محمد ارشاد مغل ،عرفان علی مغل ،محمد۔ریحان مغل، محمد خالد مغل، عبد الواحد مغل اور میثم علی مغل کے ساتھ اھم اجلاس میں 14 اگست کی ریلی اور تنظیمی تربیتی نشست کے پروگرام کے حوالے سے ایک ایک پوائنٹ پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی اور اس حوالے سے رہنماوں کا ذمے داریاں بھی سونپ دی گئیں اجلاس میں طے کیا گیا ھے ھالا میں ہونیوالی یوم آزادی ریلی کی کامیابی کے لیےسندھ بھر سے تمام یونٹ اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں گے اور ھالا کی باشعور عوام کو بھی اس ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اجلاس کے شرکاء نے ارشاد احمد مغل اور محمد خالد مغل سے ان کے عزیز پیاروں کی انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی ھالا یونٹ کے تمام ذمے داران نے مرکزی قائدین کے جذبے کو سراہتے ہوئے مغل ویلفئیر اتحاد پاکستان پر اعتماد اور اپنے بھرپور جہدوجہدجاری رکھنے کا بھی عہد کیا اس موقع پر مرکزی صدر حاجی محمد یامین مغل اور مرکزی جنرل سیکرٹری محمد اقبال مغل نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شخصیت پرستی کے اثرات سے نکل کر صرف اور صرف اپنی قوم کی خدمت کے تحت کام کرنا ھوگا اور انشاء اللہ جلد ہی مغل ویلفئیر اتحاد کو پاکستان کی مغل قوم کا سب سے بڑا اتحاد بنائیں گے
3









