خواتین نے فیصلہ سنا دیا ہے، کشمیر میں ن لیگ کی حکومت آگئی ہے۔مریم اورنگزیب
ن لیگ کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے عقیدت رکھتے ہیں۔سینئر وزیر برائے پنجاب
راولپنڈی(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مظفرآباد، میرپور اور راولپنڈی کی خواتین نے فیصلہ سنا دیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہوگی۔راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ن لیگ کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے عقیدت رکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے نیت اور محنت کا جذبہ ہونا چاہیے، ایک ہزار سے زائد کلینک آن وہیلز سہولت فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز نے دو سالوں میں 2 لاکھ لوگوں کو گھر دیئے ہیں، سیاسی مخالفین مریم نواز جیسا اپنا کھیت اپنا کھیت اپنا روزگار دکھائیں اپنے صوبے میں۔ان کا کہنا تھا سیاسی مخالفین پنجاب کی سڑکوں اور منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں، پنجاب کےلوگوں کے لیے مریم نواز نے ستھرا پنجاب کا منصوبہ بنایا، روئیں مت، چیخیں مت، دکھائیں اپنے صوے میں ستھرا پنجاب جیسا منصوبہ۔پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا تھا مریم نواز نےکشمیر کے لیے صاف ستھرا آزادکشمیر منصوبے کا اعلان کیا ہے، کشمیر میں ہماری حکومت آگئی ہےکیونکہ راولپنڈی کی خواتین نے فیصلہ سنا دیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پوری دنیا کے امن کی ثالثی آج پاکستان کر رہا ہے، شہاز شریف کر رہے ہیں، دوسری سائیڈ مخالفین الیکشن پر پیسے لگا رہے ہیں، پیسے کا مقابلہ ووٹ سے کرنا ہے، آپ نے اپنے ووٹ کا پہرا دینا ہے۔









