سامارو اور ضلع عمرکوٹ میں ساون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار، کاشتکار خوش
سامارو (رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)
سامارو شہر سمیت ضلع عمرکوٹ کے مختلف شہروں، بڑے دیہات اور گرد و نواح کے علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز ساون کی پہلی بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سامارو، کنری، پتھورو، دھورونارو، بودا فارم روڈ، راہو آباد، صلع، بمبرو اور بچابند سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ کاشتکاروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بارش سے فصلوں اور کھیتوں میں نئی جان آ گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بارش خریف کی فصلوں، خصوصاً کپاس، مرچ اور دیگر فصلوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
شہریوں کا خدشہ
دوسری جانب سامارو شہر کے رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو شہر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کیونکہ شہر میں نکاسیٔ آب کا بڑا مسئلہ موجود ہے۔
شہریوں کے مطابق پیرائمو، میگھواڑ پاڑا، شیڈی پاڑا اور سول اسپتال کے اطراف کے علاقے شدید بارش کی صورت میں زیرِ آب آ سکتے ہیں۔
شہریوں کا ردِعمل
شہریوں نے ساون کی پہلی بارش کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں مزید بارشیں ہونے سے نہ صرف موسم مزید خوشگوار ہوگا بلکہ پینے کے پانی کی قلت میں بھی کمی آئے گی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ بغیر گھاس بچھائے بھی چند ہفتوں میں ہزاروں ایکڑ زمین سبز کی جا سکتی ہے؟
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ضلع لیہ میں شعبۂ تعلیم
📢 ہوشیار! خبردار! سوشل میڈیا پر دین کے نام پر پھیلائی جانے والی من گھڑت تحاریر سے ہوشیار رہیں! آج کل سوشل میڈیا پر کچھ ایسے گمراہ کن اور من گھڑت پیغامات گردش کر رہے ہیں جو بظاہر تو دینی اور
عمرکوٹ رپورٹ: بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی* *مسلم ہینڈز پاکستان کی جانب سے سامارو میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد*
سامارو اور ضلع عمرکوٹ میں ساون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار، کاشتکار خوش