خوشاب(راجہ نورالٰہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ صحت مند، مہذب اور باصلاحیت معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں اور ادبی سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لا سکیں۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں کھیلوں اور ادب کے فروغ کے لیے ہمیشہ عملی کردار ادا کیا گیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، جبکہ ادبی سرگرمیاں فکری شعور، تخلیقی صلاحیتوں اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ تمام سپورٹس تنظیموں، ادبی تنظیموں اور سماجی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون، سرپرستی اور شراکت داری جاری رکھی جائے گی تاکہ ضلع خوشاب میں کھیلوں اور ادب کے فروغ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منفی رجحانات سے دور رہتے ہوئے کھیلوں، علمی، ادبی اور دیگر تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ یہی سرگرمیاں انہیں ایک باکردار، ذمہ دار اور کامیاب شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع خوشاب کو کھیلوں اور ادبی میدان میں نمایاں مقام دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ بغیر گھاس بچھائے بھی چند ہفتوں میں ہزاروں ایکڑ زمین سبز کی جا سکتی ہے؟
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ضلع لیہ میں شعبۂ تعلیم
📢 ہوشیار! خبردار! سوشل میڈیا پر دین کے نام پر پھیلائی جانے والی من گھڑت تحاریر سے ہوشیار رہیں! آج کل سوشل میڈیا پر کچھ ایسے گمراہ کن اور من گھڑت پیغامات گردش کر رہے ہیں جو بظاہر تو دینی اور
عمرکوٹ رپورٹ: بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی* *مسلم ہینڈز پاکستان کی جانب سے سامارو میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد*
سامارو اور ضلع عمرکوٹ میں ساون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار، کاشتکار خوش