میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور سڑکوں پر محفوظ ٹریفک کے فروغ کے لیے آج ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈرائیورز کے لیے ایک تربیتی و آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا۔نشست کے دوران ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ صرف حادثات کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتا ہے بلکہ ایک مہذب اور محفوظ معاشرے کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس موقع پر تحصیل منیجر ڈائیوو کمپنی فاروق علی خان، اسسٹنٹ منیجر علی حمزہ، سپروائزر سٹی زون ون فیصل اقبال مدنی، راؤ عمران علی، قیصر مسیح اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں گے اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں کو اپنی روزمرہ ذمہ داریوں کا حصہ بنائیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]