ٹھٹھہ (رپورٹ ) عبدالعزیز شیخ ایوان صحافت مکلی پریس کلب
مکلی کے قریب جام واہ میں گزشتہ رات دیر گئے ڈوبنے والے کمسن لڑکے فیاض جاکھرو کی لاش تقریباً 12 گھنٹے بعد آج صبح ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تلاش کر کے نکال لی۔
ریسکیو 1122 کے شفٹ انچارج نیاز احمد ہیلایو کی قیادت میں ٹیم کے اہلکار رحیم ہیلایو، سلطان احمد، غلام کبیر، معظم علی اور اعجاز احمد نے سرچ آپریشن جاری رکھا۔ مسلسل ایک گھنٹے کی بھرپور کوشش کے بعد ٹیم نے لڑکے کی لاش پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔
لاش ملنے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ ورثاء نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ مقامی شہریوں نے بھی ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔