September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے لگام، ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل*

IMG-20260722-WA0254
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے لگام، ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل*

کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں اسٹریٹ کرائم کی ہولناک واردات سامنے آئی ہے، جہاں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو بیدردی سے قتل کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں پیش آیا ، جہاں ڈاکوؤں نے ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقتول کی شناخت 45 سالہ نسیم عباسی کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے فوراً بعد مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر دو گولیاں لگی ہیں جو ان کی موت کا سبب بنیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتول سے ان کا موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0