August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*پشاور؛ پولیس کارروائی، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث 5 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*

Screenshot_2026-07-21_102015.199
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*پشاور؛ پولیس کارروائی، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث 5 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*

تھانہ گلبہار، تھانہ پھندو، تھانہ پہاڑی پورہ، تھانہ شاہ پور، تھانہ متھرا اور تھانہ ریگی کی حدود میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 ملزمان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران خونی راہزنی، قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملوں، اسنیچنگ، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزمان یوسف، عثمان، احسان، صدیق اللہ عرف ملک اور نعیم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس دوران دو ملزمان محمد امین اور عبدالرحمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کی شدید فائرنگ سے سرکاری پولیس موبائل پک اپ کو بھی گولیوں کی زد میں آ کر نقصان ہوا ہے، تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0