9

ہارون آباد میں رجسٹرڈ ٹاؤن ڈویلپرز کا اہم مشاورتی اجلاس میاں عبدالحنان، میاں ڈویلپرز کی میزبانی اور

:
ہارون آباد میں رجسٹرڈ ٹاؤن ڈویلپرز کا اہم مشاورتی اجلاس میاں عبدالحنان، میاں ڈویلپرز کی میزبانی اور سعود فاروق چغتائی، سٹی ڈویلپرز کی معاونت سے منعقد ہوا، جس میں باہمی اتحاد، مشاورت اور ایک مضبوط یونین کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ہارون آباد میں رجسٹرڈ ٹاؤن ڈویلپرز کے سی ای اوز کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی میزبانی میاں عبدالحنان، میاں ڈویلپرز نے کی جبکہ سعود فاروق چغتائی، سٹی ڈویلپرز نے معاونت کی۔
اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ رجسٹرڈ ٹاؤن ڈویلپرز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کام کریں گے اور ایک مضبوط یونین کی اہمیت کو فروغ دیا جائے گا۔
اجلاس میں ایک کور کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو یونین کو مزید فعال اور متحد بنانے کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رجسٹرڈ ٹاؤن ڈویلپرز اور انتظامیہ کے درمیان معاملات باہمی رابطے، ہم آہنگی اور مشاورت سے حل کیے جائیں گے، جبکہ آپس کے تمام مسائل بھی افہام و تفہیم کے ذریعے طے کیے جائیں گے۔
اجلاس میں میاں عبدالحنان (میاں ڈویلپرز)، چوہدری عظیم گوہیر (چوہدری ڈویلپرز)، راؤ شعیب احمد (پارک ویو سوسائٹی، صدر انجمن تاجران)، محمد مصعب (غرناطہ سٹی)، پرنس سخی سلطان، محمد آصف (حمدان سٹی)، حماد مجید (پیراڈائز سوسائٹی)، سمعی خان، انوار خان (النور سٹی)، اسد اللہ باجوہ (انصاف ٹاؤن)، راؤ فصاحت ایڈووکیٹ (المکہ ٹاؤن)، شاہد مہر اور چوہدری نعمان (بشیر ولاز) چوہدری عمیر (ماڈل ایونیو)، حافظ عضیفہ (ڈیفنس سٹی) نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں