September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او

IMG-20260719-WA0059
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او خوشاب کی زیر صدارت چہلم امام حُسین کے موقع پرامن وامان کو قائم رکھنے کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسرار احمد قریشی، سی ٹی ڈی آفیسر اور اسپیشل برانچ سیکیورٹی برانچ آفیسر کے علاوہ ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والےاہل تشیع امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءکرام اور اقلیتی برادری کے ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ چہلم کے جلوسوں کے روٹس اورمجالس کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور لائنسنس یافتہ اہل تشیع کمیٹی کے ممبران اور عزادارن کو چہلم امام حُسین کے جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اجلاس میں موجود امن کمیٹی کے ممبران اور شرکاء کو کہا کہ امن وامان کے قیام کے تمام مسالک کے اکابرین نے ہمیشہ سے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ۔ چہلم امام حُسین کے موقع پر امن وامان، بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے علماء اکرام اور اقلیتی برادری مل جل کر ضلع میں امن کے قیام اور لوگوں کی رہنمائی کریں نیز امن وامان کے پیغام کو عام کریں۔علماء کرام اور مسجد انتظامیہ موجودہ صورتحال اور چہلم امام حُسین کے آداب کے پیش نظرایسی تقاریر یا بیان نہ کریں جس سے دوسرے مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور لوگوں کی دل آزاری ہو کیونکہ ایسے نفرت انگیز الفاظ شر انگیزی اور معاشرے کے امن وامان میں خرابی کاسبب بنتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ محب وطن شہری بنیں اور امن وامام قائم رکھنے کیلئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں چھوٹے بچوں کو موبائل کا استعمال نہ کرنے دیں اور بڑے بچوں کو سوشل میڈیا ،فیس بُک پرنامناسب مواد اپلوڈ کرنے اور غیر قانونی پوسٹ کے غلط استمعال سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ چہلم امام حُسین کے موقع پر شہر کاامن خراب کرنے والے افراد کےخلاف سخت ایکشن ہو گا ایسے افراد جوآپکے محلے یا شہر سے تعلق نہ رکھتے ہوں ان کے بارے معلومات حاصل کریں کوئی بھی مشکوک سر گرمی نظرآئے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ علاوہ ازیں ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ چہلم امام حُسین کےموقع پرامن وامان کے قیام کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور کہاکہ علماءکرام امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کے بغیر معاشرے میں امن ناممکن ہے علماءکرام کا امن کے قیام کےلئے حوالے سے ہمیشہ سے مثالی کردار رہا ہے ۔ انہوں نےکہاکہ شہر کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ اُنھوں نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ تمام مکاتب فکر کے اکابرین کا معاشرے میں بہت بڑا مقام ہے ان کی تجاویز کی روشنی میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ سے مدد ملی ۔اجلاس میں موجود تمام علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی کاوشوں کو سراہا علاوہ ازیں اجلاس میں موجود شرکاء نے پاک فوج اور ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے افواج پاکستان کے نوجوانوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور چہلم امام حُسین کے موقع پر اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دُعا بھی کرائی گئی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0