7

سکھر( )سکھرانتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ، ناقص دیکھ بھال سے شجرکاری مہم شدید متاثر،

سکھر( )سکھرانتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ، ناقص دیکھ بھال سے شجرکاری مہم شدید متاثر، سینکڑوں پودے خشک، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں شہر کو سرسبز بنانے کے لیے شروع کی گئی شجرکاری مہم ناقص انتظامات اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث متاثر ہونے لگی۔ شہر کے مختلف مقامات پر فٹ پاتھوں کے کنارے لگائے گئے متعدد پودے پانی اور نگہداشت نہ ملنے کے باعث خشک ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق شکارپور پھاٹک سے بس اسٹینڈ تک سڑک کی ایک جانب تقریباً **175 پودے** سوکھ چکے ہیں، جس پر شہریوں اور سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شجرکاری پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے، لیکن پودوں کی حفاظت اور باقاعدہ آبیاری کا مو¿ثر انتظام نہ ہونے سے یہ سرمایہ ضائع ہو رہا ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسران فوری نوٹس لیتے ہوئے شجرکاری مہم کا جائزہ لیں، خشک ہونے والے پودوں کی جگہ نئے پودے لگائے جائیں اور ان کی مستقل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ سرسبز سکھر کا خواب صرف دعوو¿ں تک محدود نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں