6

سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ کی کال پر سندھ کے

سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ کی کال پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ہاری جدوجہد کمیٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام آرائیں روڈ پر زرعی پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ کے صدر علی کھوسو، جنرل سیکریٹری عاشق ڈومکی، عرس چوہان، شعیب انڑ، غازی خان بلوچ، ہزارو خان اور دیگر رہنماکررہے تھے ، شرکاءکا کہنا تھا کہ تھاکہ ریلی کا مقصد سندھ کو اس کے آئینی اور قانونی حصے کے مطابق فوری طور پر پانی فراہم کیا جائے، تاکہ کسانوں کو فصلوں کی تباہی اور معاشی نقصان سے بچایا جاسکے،اس موقع پر رہنماو¿ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی شدید قلت کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سندھ کے حصے کا پانی فوری طور پر نہ چھوڑا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کے بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسانوں کو ریلیف دیا جائے، تاکہ زرعی پیداوار کو ہونے والے مزید نقصان کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں