سکھر( )بلدیہ اعلیٰ سکھر و نجی صفائی کمپنی کی غفلت ، شہر میں صفائی کی صورتحال خراب ،رہائشی و کاروباری مرکز سمیت مصروف شاہراو¿ں پر کچہرے کے ڈھیر ،شہریوں کو تکلیف کا سامنا ،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن و سالڈ ویسٹ منجیمنٹ کمپنی سکھر کی غفلت کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام درست طریقے سے بحال نہیں کیا جا سکا ہے شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے باعث لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں تو شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں کچرے کے ڈھیر جمع رہنے اور ان سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کو پریشان کر رکھا ہے شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز بھی گندگی کا منظر پیش کررہے ہیں ، انتظامیہ یا متعلقہ محکمہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے، پینے کے پانی کے بحران پر قابو پانے ، سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں، شہر کے مختلف علاقے گندگی کی لپیٹ میں ہیں، شہر میں صفائی کا عملہ صفائی ستھرائی کے لئے کوئی کام کرتا دکھائی نہیں دے رہا ہے انتظامیہ نے یہ اعلانات کئے تھے کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مکمل طور پر بحال رکھا جائے گا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن شہر کے اکثریتی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور ان سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کو پریشان کر رکھا شہری وسماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر صفائی نظام بہتر بنانے سمیت غفلت برتنے والے عملے کو معطل کرکے انکے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]