_*وہاڑی: نیو کرسچن کالونی میں واپڈا کی مبینہ غفلت، ننگی بجلی کی تاریں شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بن گئیں*_
_*وہاڑی: نیو کرسچن کالونی میں واپڈا کی مبینہ غفلت، ننگی بجلی کی تاریں شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بن گئیں*_
_*وہاڑی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )وہاڑی کے گنجان آباد علاقے نیو کرسچن کالونی میں علامہ اقبال پارک کے قریب واقع فش فارم کے اطراف لٹکتی اور ننگی بجلی کی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، مگر متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی علاقہ مکینوں کے مطابق یہ خطرناک تاریں عرصہ دراز سے کھلے عام موجود ہیں، جن کے باعث ہر وقت خوف و ہراس کی فضا قائم رہتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خصوصاً بارش کے موسم میں یہ ننگی تاریں بچوں، بزرگوں اور راہگیروں کے لیے انتہائی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار واپڈا کے متعلقہ افسران اور دیگر حکام بالا کو تحریری و زبانی درخواستیں دے کر اس سنگین مسئلے کی نشاندہی کی*_ _*مگر افسوس کہ اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر ان ننگی تاروں کو محفوظ بنایا جائے، خراب بجلی کے نظام کی مرمت کی جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں کسی قیمتی انسانی جان کا نقصان نہ ہو اہلِ علاقہ نے واپڈا کے اعلیٰ حکام، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس سنگین عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے قبل شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے*_