نورپور تھل (خصوصی رپورٹ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپور تھل کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر
نورپور تھل (خصوصی رپورٹ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپور تھل کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال میں ایکسرے فلموں کی عدم دستیابی سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ وضاحتی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ THQ ہسپتال نورپور تھل کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں ایکسرے فلمیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور تمام مریضوں کے ایکسرے معمول کے مطابق فلموں پر کیے جا رہے ہیں۔
مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر دراصل الیومینیٹر پر رکھی گئی ایکسرے فلم کی ہے، جو خود اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسپتال میں ایکسرے فلمیں دستیاب ہیں۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی شکایت جھوٹی، بے بنیاد اور اسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جو کسی ذاتی مفاد کے تحت کی جا رہی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر شکایت کنندہ کو کسی قسم کا ابہام ہو تو وہ دفتری اوقات میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر سے رجوع کرکے مکمل معلومات اور وضاحت حاصل کر سکتا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے یہ وضاحتی مراسلہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کو ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر خوشاب، اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل اور متعلقہ دفتر کو بھی ارسال کر دیا ہے تاکہ حقائق ریکارڈ کا حصہ بن سکیں۔ تھل (خصوصی رپورٹ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپور تھل کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال میں ایکسرے فلموں کی عدم دستیابی سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ وضاحتی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ THQ ہسپتال نورپور تھل کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں ایکسرے فلمیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور تمام مریضوں کے ایکسرے معمول کے مطابق فلموں پر کیے جا رہے ہیں۔
مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر دراصل الیومینیٹر پر رکھی گئی ایکسرے فلم کی ہے، جو خود اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسپتال میں ایکسرے فلمیں دستیاب ہیں۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی شکایت جھوٹی، بے بنیاد اور اسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جو کسی ذاتی مفاد کے تحت کی جا رہی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر شکایت کنندہ کو کسی قسم کا ابہام ہو تو وہ دفتری اوقات میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر سے رجوع کرکے مکمل معلومات اور وضاحت حاصل کر سکتا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے یہ وضاحتی مراسلہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کو ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر خوشاب، اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل اور متعلقہ دفتر کو بھی ارسال کر دیا ہے تاکہ حقائق ریکارڈ کا حصہ بن سکیں۔