لائیو: امریکی فوج کی مسلسل چھٹے روز ایران پر بمباری، مختلف شہروں میں ریلوے اسٹیشن، پُل، ائیرپورٹ پر حملے*
*لائیو: امریکی فوج کی مسلسل چھٹے روز ایران پر بمباری، مختلف شہروں میں ریلوے اسٹیشن، پُل، ائیرپورٹ پر حملے*
*🔥امریکی جنگی طیاروں کا ایران کے ایرانشہر ائیرپورٹ پر میزائل حملہ: ایرانی خبررساں ایجنسی*
*💥امریکا کا ایران کے شہر بندر عباس پر حملہ، مواصلاتی ٹاور تباہ ، 7 افراد زخمی: ایرانی میڈیا*
*🔴امریکی فوج کا ایران کے ساحلی شہر بندر خمیر میں پل پر حملہ، نقصان پہنچنے کی اطلاعات: ایرانی میڈیا*
*🟣ایران کے جزیرے قشم پر امریکی پروجیکٹائل حملہ*
امریکا نے ایران کے شہر بندر عباس پر حملہ کیا ہے جس میں مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق “دشمن” نے بندر عباس شہر کی ایک پہاڑی پر قائم مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ جنوبی ایرانی شہر پر امریکی حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
امریکی فوج نے ایرانی صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر بندرخمیر میں پل پر حملہ کیا ہے۔ امریکی حملے میں پل کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ یہ پل بندر عباس اور لار کو ملانے والا ایک اہم رابطہ ہے۔
ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر اہواز میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے ایران کے ایرانشہر ائیرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بندرعباس ریلوے اسٹیشن پر بھی حملہ کیا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کے جزیرے قشم پر امریکی پروجیکٹائل کا حملہ ہوا، اسی دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نیا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
عباس عراقچی نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران میں پلوں اور بجلی جیسی اہم تنصیبات پر حملے کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔