*امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: پاسدارانِ انقلاب*
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
*امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: پاسدارانِ انقلاب*
تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے جاری بیان میں خبردار کیا کہ خطے میں تیل اور گیس کی دیگر برآمدی گزرگاہیں بھی نشانہ بن سکتی ہیں تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ کن دیگر راستوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ خطے میں تیل اور گیس کی برآمدات کا راستہ یا تو سب کیلئے دستیاب ہوگا یا کسی کیلئے بھی نہیں۔