September 5, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ تعین کا مجوزہ فیصلہ، پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا اہم بیان*

IMG-20260716-WA0198
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ تعین کا مجوزہ فیصلہ، پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا اہم بیان*

حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع ہے، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرے گا۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کے اس مجوزہ فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈیلی بنیادوں پر مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

پریس ریلیز میں اس نے کہا کہ ایسوسی ایشن واضح طور پر یہ اعلان کرتی ہے کہ ڈیلی پرائس میکانزم ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں۔ پہلے ہی ہفتہ وار قیمتوں کے نظام نے پٹرول پمپ مالکان کے کاروبار کو شدید متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے اسٹاک مینجمنٹ، مالی منصوبہ بندی اور کاروباری استحکام میں سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ڈیلی بنیادوں پر قیمتوں کا تعین اس بحران کو مزید بڑھا دے گا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0