*شہدأ کی توہین ناقابل برداشت ہے، فوجی جوانوں اور اہلخانہ سے معذرت کرتا ہوں، مولانا طاہر اشرفی*
*شہدأ کی توہین ناقابل برداشت ہے، فوجی جوانوں اور اہلخانہ سے معذرت کرتا ہوں، مولانا طاہر اشرفی*
کراچی: قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کورآرڈینیٹر مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ شہدأ کی توہین ناقابل برداشت ہے، فوجی جوانوں اور شہدا کے اہل خانہ سے معذرت کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ شہدا کی قربانی کا کوئی مالی معاوضہ نہیں ہوسکتا، شہادت مومن کا اعلیٰ مقام اور باعثِ فخر اعزاز ہے، اسلامی ریاست کے محافظوں کی خدمات اور قربانیاں انتہائی قابلِ احترام ہیں، جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرے، اس کی توہین کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو اپنے شہدا کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست دانوں کو چاہیے کہ وہ قومی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا حوصلہ بلند کریں اور سیاسی اختلافات کو اداروں پر تنقید کا ذریعہ نہ بنائیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امن، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے قومی پیغامِ امن کمیٹی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، سندھ صوفیائے کرام، محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سرزمین ہے، امن، برداشت، قانون کی بالادستی اور باہمی احترام ہی پائیدار ترقی اور قومی استحکام کی ضمانت ہیں۔