*لوئر دیر میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 19 زخمی، 2 گاڑیاں نذر آتش*
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
*لوئر دیر میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 19 زخمی، 2 گاڑیاں نذر آتش*
ضلع لوئر دیر میں دہشت گردوں نے پولیس کے قافلے پر دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ لڑم ٹاپ کے قریب حیدر کے مقام پر اس وقت کیا گیا جب پولیس کا قافلہ گزر رہا تھا، دہشت گردوں نے پہلے دستی بم پھینکے اور پھر شدید فائرنگ کی۔
حملے کے دوران دہشت گردوں نے پولیس کی دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ اور چکدرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔