ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی میرا یک نکاتی ایجنڈا ہے ،اسسٹ کمشنر
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی میرا یک نکاتی ایجنڈا ہے ،اسسٹ کمشنر
صحت اور صفائی کے معاملات کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہوگا ان کیا خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ باجوہ نے تاجران کے وفد سے تعارفی ملاقات کرتے ہوئے کیا تاجر رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اس کی ترقی خوشحالی اور خوبصورتی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے شہر ہذا میں ٹف ٹائل، سیف سٹی پراجیکٹ اور شجرکاری جیسے منصوبہ جات میں مرکزی انجمن تاجران کا اہم کردار ہے۔ انشاءاللہ ائندہ بھی خیر کے معاملات میں بھرپور مثبت کردار ادا کیا جائے گا وفد میں راجہ اصف محمود جنجوعہ،حاجی باؤ عطا الرحمان، حاجی شہزاد اقبال، شہاب دین غوری، چودری افضل رندہاوا’ میاں عبدالوحید ارائیں، ثقلین عباس، ملک شاہد،، فیضان امین اور ملک محمد ریاض خلجی شامل تھے۔