نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)40 لاکھ روپے کے ڈس آنر چیک کیس کا فیصلہ، ملزم کو 3 سال قید کی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)40 لاکھ روپے کے ڈس آنر چیک کیس کا فیصلہ، ملزم کو 3 سال قید کی سزانواب شاہ کی سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ون، نظام علی اجن کی عدالت نے 40 لاکھ روپے مالیت کے ڈس آنر چیک کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد علی ملک کو جرم ثابت ہونے پر 3 سال قیدِ بامشقت اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت کے حکم پر ملزم کو سزا بھگتنے کے لیے حیدرآباد جیل منتقل کر دیا گیا عدالتی کارروائی کے بعد مدعی کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالحفیظ کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم محمد علی ملک نے مدعی محمد شریف ملک کو 40 لاکھ روپے کا ایسا چیک دیا تھا جو مقررہ وقت پر قابلِ ادائیگی نہ تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران شواہد اور دلائل کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے قانون کے مطابق فیصلہ سنایا انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ آخرکار حق اور سچ کی فتح ہوتی ہے۔ ان کے مطابق سزا یافتہ ملزم مقامی حکومت (لوکل گورنمنٹ) کا ملازم ہے اس موقع پر مدعی محمد شریف ملک نے کہا کہ معاملہ باہمی طور پر حل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں، تاہم کامیابی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا گیا۔ انہوں نے معزز عدالت کے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔