میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی
او سی*آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل کی میلسی میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات*
ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے میلسی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے پولیس سے متعلق اپنے مسائل، شکایات براہِ راست آر پی او ملتان کے سامنے پیش کیں۔
آر پی او ملتان نے شہریوں کے مسائل اور شکایات کو توجہ سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،
آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، تاکہ پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جا سکے۔
کھلی کچہری کے اختتام پر آر پی او ملتان نے تھانہ صدر میلسی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانے آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال، ایس ڈی پی او سرکل میلسی راو طارق پرویز، اے ایس پی ہیڈکوارٹرز محمدطمزمل اور سرکل میلسی کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے