نوابشاہ(رپورٹ۔زید نصیر حسین زیدی) ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر
نوابشاہ(رپورٹ۔زید نصیر حسین زیدی) ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت رینج آفس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔اردلی روم کے دوران سروس، انتظامی اور فلاحی امور سے متعلق مسائل اور درخواستیں ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کے سامنے پیش کیں۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے تمام درخواست گزاروں ، کے مسائل پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ بعض معاملات کے فوری حل کے احکامات بھی صادر کیے۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ رینج کے تمام پولیس افسران اور جوانوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور ان کی پیشہ ورانہ استعداد، حوصلہ افزائی اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ریڈر ٹو ڈی آئ جی تنظیم حسین وگن اور ہیڈ کلرک منیر بھٹو بھی موجود تھے