وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات کے لیے بنی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی صدارت میں ہوا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات کے لیے بنی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پیٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو قواعد کی بنیاد پر چلایا جائے گا اور تیل کی سپلائی چین کو مکمل ڈیجیٹل کر کے شفاف بنایا جائے گا۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی منڈی میں بے یقینی پیدا ہوئی ہے۔ اس لیے حکومت توانائی کا نظام مستحکم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بنگلہ دیش اور سری لنکا سے کم اور بھارت کے برابر ہے۔
ڈیزل کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے ریفائنری پالیسی میں ترامیم کی تجویز بھی دی گئی تاکہ درآمد کم ہو اور پاکستان کی توانائی سلامتی بہتر ہو۔