November 29, 2026

*کراچی: کلفٹن میں بینک کے باہر 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی، فائرنگ سے نوجوان قتل*

IMG-20260713-WA0193

*کراچی: کلفٹن میں بینک کے باہر 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی، فائرنگ سے نوجوان قتل*

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہوگیا جبکہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ آکاش نامی نوجوان، اس کے والد اور ساتھی نے تین تلوار کے قریب نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نکلوائے تھے، شہری یہ رقم جمع کرانے کے لیے بوٹ بیسن کے بینک کے باہر پہنچے تو ملزمان نے کار پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق اس دوران بینک کے گارڈ نے فائرنگ کی تو ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے نوجوان آکاش دم توڑگیا جبکہ ملزمان 25 لاکھ روپے پر مشتمل رقم کا ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہوگئے۔